جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
12.3 C
Srinagar

قابل فروخت مصنوعات تیار کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ ایم ڈی جے کے آر ایل ایم کی فیلڈ ورکروںپر زور

سری نگر:مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) اندو کنول چِب نے آج مشن کے فیلڈ ورکروں پر زور دیا کہ وہ ممبران کی طرف سے تیار کی جانے والی مصنوعات کو مارکیٹ کے قابل بنانے کے لئے کوششوں کو آگے بڑھانے پر توجہ دیں۔اُنہوں نے اَفسران کو یقین دِلایا کہ مشن سے ایک مضبوط مارکیٹ لنکیج سہولیت فراہم کی جائے گی جس سے ممبران اَپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے ۔
مشن ڈائریکٹرنے اِن باتوں کا اِظہار صوبہ کشمیر میں مشن کے تحت ترقی پانے والے ایس ایچ جی اراکین کے ذریعہ قائم کردہ مختلف لائیو لی ہڈ کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ ہر بلاک میں ایک کلسٹر کی نشاندہی کریں تاکہ ممبران کو مصنوعات کی برانڈنگ اور پیکیجنگ کی تربیت دی جاسکے اور مشن تمام مطلوبہ تعاون فراہم کرے گا۔
میٹنگ میں اِس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ پروگرام کی سرگرمیوں میں مختلف نئے عمودی شامل کئے جائیں گے جو کہ ایس ایچ جی اراکین کی روزی روٹی پیدا کرنے اور معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ مشن ’ اُمید ‘ کی 50دیہی خواتین کو تربیت دے گا۔ فی ضلع پانچ کو فروخت کرنے والی خواتین کے طور پر مقررہ بازاروں پر کا م کرنے کے لئے تاکہ سیلز زیادہ پیشہ ورانہ اَنداز میں کی جاسکے۔فروخت کرنے والی خواتین کو پوش علاقوں میں مارکیٹنگ اور فروخت کے آئیڈ یاز سے واقف کیا جائے گا جن کی تلاش مشن نے کی ہے جیسے ہوائی اڈے ، ریلوے وغیرہ ۔
منیجر ڈائریکٹر نے اَفسران پر زو ر دیا کہ وہ مختلف محکموں اور سکیموں کے ساتھ روزی روٹی کے ہم آہنگی کو ترجیحی بنیادوں پر بالخصوص وزیر اعظم کے فار ملائزیشن آف مائیکر و فوڈ پروسسنگ اَنٹر پرائزز ( پی ایم ایف ایم اِی ) میں ان کی روزی روٹی کو مزید بڑھانے کے لئے سکیموں پر کام شروع کریں۔

میٹنگ میں کشمیر کے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ریاض احمد بیگ ، سٹیٹ پروجیکٹ منیجر جے کے آر ایل ایم ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجران ، بلاک پروگرام منیجران اور مشن کے دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img