جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
3.6 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں ملی ٹنٹوں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ، وسیع علاقے کی ناکہ بندی

سری نگر،27 مئی: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ پورہ رام پورہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی سہ پہر کو بانڈی پورہ کے گنڈ رام پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین اچانک آمنا سامنا ہوا جس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اوپن فیلڈ میں مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے میں خاموش چھا گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک نے گنڈ پورہ رام پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img