بدھ, نومبر ۱۲, ۲۰۲۵
11.1 C
Srinagar

یاتریوں کو لے جا رہی گاڑی حادثہ کا شکار، 03 کی موت، 10 زخمی

دہرادون، 27 مئی: اتراکھنڈ میں یاترا پرآئے مہاراشٹر سے یاتریوں کو لے کر جا رہی ایک گاڑی جمعرات کی رات گہری کھائی میں گر گئی ۔ گاڑی میں سوار کل 13 مرد و خواتین میں سے ایک خاتون سمیت تین کی موت ہو گئی ، جبکہ دیگر 10 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریاستی ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً 11 بجے ضلع اترکاشی کے بڑکوٹ روڈ پر ڈابر کوٹ میں ایک گاڑیای بولورونمبر UK-14TA-0635 گہری کھائی میں گرگئی، جس میں 13 افراد سوار تھے۔ یہ سبھی یمونوتری دھام کے درشن کرنے جارہے تھے۔ حادثے میں 04 بچوں سمیت 10 افراد زخمی اور 03 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے رات کے اندھرے میں گہری کھائی میں اتر کر زخمیوں اور لاشوں کو سڑک تک پہنچایا۔
اس حادثے میں بولورو ڈرائیور پورن ناتھ ولد گوپال ناتھ ساکنہ اندھیری، ممبئی، فی الحال ساکن رشی کیش (اتراکھنڈ)، جے شری دختر انیل، عمر 23 سال اور اشوک ولد مہادیو، عمر 40 سال ساکنان تونسر ضلع بھنڈار، مہاراشٹر کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
جبکہ بالکرشن کوسارے( 41 ) ساکن تونسر ضلع بھنڈار، انو دختراشوک ( 04 ) ساکن ناگپور، رچنا زوجہ اشوک ( 38 )سال ساکن ناگپور، دنیش ولد کشن (35 ) ساکن تونسر، مونیکا دختربال کیشن ( 24 ) ساکن تونسر، کریتیکا دختر اشوک( 15 ) ساکن ناگپور، ووڈی دخترپرشانت( 10) ساکن ناگپور، لکشمی زوجہ بال کشن ( 46 ) ساکن تونسر، پریرنا ( 08 ) ساکن تونسر، اور پرمود ولد تلسی رام ( 52 )سال ساکن ناگپور مہاراشٹر زخمی ہوئے ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img