جموں،21 مئی: سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک زیر تعمیر ٹنل منہدم ہونے اور ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کی خاطر ہفتے کی صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
بتادیں کہ جمعے کی شام کو ریسکیو آپریشن کے بیچ پہاڑی کا ایک حصہ ڈہہ جانے کے نتیجے میں آپریشن کو ہفتے کی صبح تک روکنا پڑا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس ، سیول ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں لگاتار ریسکیو آپریشن چلا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھاری پتھروں اور ملبے کے نیچے دبے مزدوروں کو باز یاب کرنے کی خاطر جدید مشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔
اُن کے مطابق آپریشن میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ جمعے کی شام کو اسی مقام پر بھاری برکم پتھر گر آئے تھے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت السلام نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خونی نالہ کے نزدیک دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
یو این آئی





