اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

جموں وکشمیر ایس ڈی ڈی اور آرٹ آف لیونگ نے آئی ٹی آئیز کی اَپ گریڈیشن کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

سری نگر:آرٹ آف لیونگ آرگنائزیشن نے جموںوکشمیریوٹی حکومت کے ساتھ سکل ڈیولپمنٹ سیکٹر کو اَپ گریڈ کرنے کے سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔
اِس سلسلے میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سری سری رورل ڈیولپمنٹ پروگرام ( آرٹ آف لیونگ)نے آج پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون اور ایس ایس آر ڈی پی کی نمائندگی کرنے والے دیپک شرما کے ساتھ ایک مفاہمت نامے اور دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔
مفاہمت نامے کے تحت جدید ترین تربیت کے ساتھ موجودہ آئی ٹی آئی بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن ، اساتذہ کی تربیت ( ٹی او پی ) ، نوجوانوں کی قیادت اور کاروباری شخصیت ایس ایس آر ڈی پی اور ایس ڈی ڈی سری نگر اور کٹھوعہ کے 2 آئی ٹی آئیز میں کرے گی ۔ اِس کے علاوہ شمسی توانائی کے لئے سینٹر آف ایکسی لنس قائم کرے گی۔
مفاہمت نامے کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت جموںوکشمیر کے گریز ، کرناہ اور کشتواڑ کے دُور دراز کے آئی ٹی آئیز میں بڑھئی او رپلمبنگ کا کام لیاجائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img