بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

مرکزی حکومت نے آرینز جموںوکشمیر طلباءکے ذریعہ تیار کردہ آرین شکارا ایپ کو کاپی رائٹ فراہم کی

سری نگر:آرینزگروپ آف کالجز چندی گڈھ کے جموںوکشمیر طلباءنے وادی کا نام روشن کیا ہے جس میں مرکزی حکومت نے ان کے ” آرین شکارا ایپ “ کو کاپی رائٹ فراہم کیا ہے۔
ایپ کو آرینزکے جموںوکشمیر اِنجینئرنگ طلباءنے شکارا کے مالکان او رسواروں کے درمیان گیپ کو کم کرنے کے لئے تیار کیا ہے ۔
سیکرٹری قبائلی امور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اِس ایپ کو سری نگر کے جھیل ڈل میں آرینز گروپ کے چیئرمین داکٹر انشو کٹاریہ کی موجودگی میں دوبارہ لانچ کیا۔
ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اِس ایپ کو تیار کرنے کے لئے آرینز جے کے طلبا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباءمیں زندگی کے ہرشعبے میں ملک کی قیادت کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔اُنہوں نے زور دے کرکہا،” میں نے آریائی طلباءکے ساتھ متعدد بار بات چیت کی ہے اور اس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ میںدوبارہ ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہوں ۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ قبائلی امور محکمہ اور جموںوکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن آرینز جموںوکشمیر طلباءکی ہمیشہ مدد کرے گاجب بھی وہ ملک کی بہتر ی کے لئے پہل کریں گے۔
ڈاکٹرشاہد اقبال چودھری نے مزید کہا کہ اُنہوں نے گذشتہ برس آریائی طلباءسے بھی خطاب کیا تھا جنہوں نے وادی میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے مختلف اختراعی آئیڈیاز پیش کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایجادات نے دُنیا بھر سے سیاحوں کی زبردست آمد کو راغب کرنے میں بہت مدد کی ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ کافی پُر اُمید ہےں کہ یہ ذہین طلباءعوام کی سماجی زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اَپنی خدمات کو آگے بڑھائیں گے۔

ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے ٹیم آرینز کو مبارک باد دیتے ہوئے خوشی محسو س کرتے ہوئے کہا کہ ان ہونہار طلباءنے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جہاں گیٹ نمبر 1 سے 20 تک تمام شکارا مالکان کی تفصیلات اِس ایپ پر دستیاب کی گئی ہےں ۔ اس سے سیاح شکارا کے گیٹ او رمالک کا اِنتخاب پہلے ہی کرسکتا ہے جہاں سے وہ سواری شروع کرنا چاہتا ہے ۔اُنہوں نے دوسری طرف شکارا کے مالک کے پاس بھی سواری کی پیشکش کو قبول کرنے یا مسترد کرنے کا اِختیار ہے۔
آرینز گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گریما ٹھاکر نے کہا کہ آرینز کشمیر سے باہر چند ی گڈھ کے قریب واحد کیمپس ہے جس میں جموںوکشمیر کے مختلف حصوں سے زائد از 2000 طلبا ہیں۔
صد ر شکارا ایسوسی ایشن ڈل لیک ولی محمد بٹ نے ایسی معلوماتی ایپ تیار کرنے پر آرین طلباءکا شکریہ ادا کیا جو سیاحوں کو کافی حد تک سہویت فراہم کرے گا https://play.google.com/store/apps/details?id=com.aryans.dallake پر دستیاب ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img