اِنتظامی اِصلاحات سے شہریوں او رحکومت کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے دو روزہ علاقائی کانفرنس سری نگر میں اِختتام پذیر

اِنتظامی اِصلاحات سے شہریوں او رحکومت کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے دو روزہ علاقائی کانفرنس سری نگر میں اِختتام پذیر

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج کہا کہ جموںوکشمیر ملک کا ” سَن رائز ریجن “ ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے تیز رفتار ترقی دیکھی ہے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِن خیالات کا اِظہار آج یہاں ایس کے آئی سی سی سری نگر میں اِنتظامی اِصلاحات سے شہریوں اور حکومت کے درمیان رشتوں کو مستحکم کرنے کے لئے دو روزہ علاقائی کانفرنس کے اِختتامی اِجلاس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہاں بہت سارے اِ مکانات اور بے پناہ صلاحیتیں ہیں کیوں کہ ہندوستان ایک پُر اُمید قوم ہے جو ترقی حاصل کرنے کے مقصد سے آگے بڑھ رہی ہے ۔
مشیر موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹائزیشن ایک ایسا راستہ ہے جہاں ہم بہت سے مسائل کو حل کرسکتے ہیں اور یہ سیکھ سکتے ہیں کہ ہم کس طرح بہترین طریقوں کو اِدارہ جاتی بناسکتے ہیںاور اِنتظامیہ میں اس کے مطابق ان کی نقل تیار کرسکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بیورو کریسی حکومت کا اِنٹرفیس ہے ۔ عام آدمی کو بیور و کریسی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چوں کہ حکومت کا کام عوامی خدمت ہے ۔ اس لئے بیورو کریسی کو معیاری خدمات کی فراہمی سے عام آدمی کی اطمینان کو یقینی بنانا چاہیے۔
علاقائی کانفرنس کا باقاعدہ اِفتتاح وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے 16 مئی 2022ءکو کیا تھا۔
اِس کانفرنس کا اہتمام مرکزی ڈی اے آر پی جی اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگ اور جے اینڈ کے امپارڈ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
کانفرنس کا اِنعقاد اِنتظامی اصلاحات پر کیا گیا تھا اور اس طرح پانچ سیشنوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ سیشن اوّل مرکز اور ریاستی سطحوں پر اِنتظامی اِختراعات سے نمٹاگیا ۔ سیشن دوم ضلعی سطح پر اختراعات سے نمٹا گیا ، سیشن سوم میں ” جن بھاگیداری “ پر بات ہوئی ۔ سیشن چہارم ” ایک ضلع ایک پروڈکٹ سکیم سے کلی ترقی اور اِنسانی اِنٹرونشن کے بغیر خدمات کی بغیر کسی رُکاوٹ کے اینڈ ٹو اینڈ تک “ کے موضوع پر نمٹا گیا ۔ سیشن پنجم میں “ جموںوکشمیر میں اِی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے “ کے بارے میں بات کی گئی ۔
وزیر اعظم ایوارڈ یافتہ تقریباً 18 اَفسران نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشنز دیں اور اَپنے اَپنے شعبوں میں اپنے کام ، علم اور تجربات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اِس کانفرنس کا اِنعقاد کشمیر علامیہ ۔ بہتر نظام حکومت کی ایک کڑی کے طور پر کیا گیا تھا جو گذشتہ برس اِسی مقام پر منعقدہ ’’ گڈ گورننس پر یکٹسز کی نقل “ پر علاقائی کانفرنس کے دوران ایس کے آئی سی سی سری نگر یکم جولائی سے 2 جولائی 2021ءتک جاری کیا گیا تھا ۔
اِس طرح آج کی کانفرنس کا مقصد سامعین کو ملک کے مختلف شعبوں میں رائج بہترین طریقوں سے روشنا س کرنا تھا تاکہ ان بہترین طریقوں کو دوسرے شعبوں میں بھی نقل کیا جاسکے۔
دیگر معززین میں ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی ڈی اے آر پی جی امرناتھ ، سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ امیت شرماجموںوکشمیر شامل تھے۔ڈائریکٹر جنرل امپارڈ جے اینڈ کے سوربھ بھگت نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.