ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ایک خاتون سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے ہفتے کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
متوفی سیاح کی شناخت سلمیٰ صدیقی ساکن احمد آباد گجرات کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو معائینہ کے بعد حرکت قلب بند ہونے کے باعث مردہ قرار دیا۔
