پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ شوپیاں آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کا معائینہ کیا

پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ شوپیاں آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کا معائینہ کیا

شوپیان:پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون ، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں سچن کمار واشیا ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار نے آج گورنمنٹ پولی تکنیک بلاک اے اور سی مالی گنڈ شوپیاںکا معائینہ کیا جس کی تخمینہ لاگت 13کروڑ روپے ہے اور ضلع کے آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
پرنسپل سکریٹری، اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (SDD)، ڈاکٹر اصغر حسن سامون، ضلع ترقیاتی کمشنر (DDC)، شوپیان، سچن کمار ویشیا، ڈائریکٹر، SDD، سدرشن کمار نے آج گورنمنٹ پولی ٹیکنک بلاک اے اور کا معائنہ کیا۔ سی مالیگنڈ شوپیاں 13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے آرہا ہے اور ضلع کے آئی ٹی آئی اور پولی ٹیکنک کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک مالی گنڈ شوپیاں میں کمپیوٹر سینٹر اور لنگویج لیبارٹری کا بھی اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے طلباءسے بات چیت کی اور ان سے پڑھائے جانے والے کورسو ں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے متعلقہ کورسوں جیسے الیکٹرانکس ، میکنیکل ، فوڈ ٹیکنالوجی ، سول اِنجینئرنگ اور دیگر کورسوں کے قیام پر زور دیا تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف کورسوں کی بربیت سے فائدہ اُٹھانے کے قابل بنایا جاسکے ۔
اِداروں کے سربراہان نے مختلف کاموں کی صورتحال اور اَپنے متعلقہ اِداروں کے مجموعی کام کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔
ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک مالی گنڈ شوپیاں کے اَپنے دورے کے دوران فیکلٹی کے ساتھ ساتھ طلباءسے بات چیت کی اور اِدارے کے کام کاج او روہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیا۔
پرنسپل سیکرٹری نے پرنسپل آئی ٹی آئی شوپیاں پر زور دیا کہ وہ ضلع میں کیمپوں کا اِنعقاد کریںتاکہ طلباءبرادری کو کالجوں میں پیش کئے جانے والے کورسوں کے بارے میں بیداری فراہم کی جاسکے۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ داخلے کے جاری عمل کے حوالے سے مناسب تشہیر کی جائے تاکہ زیاہد سے زیادہ طلباءان کورسوں کی طرف راغب ہوں اور کوئی نشست خالی نہ رہے ۔اُنہوں نے پرنسپل پولی تکنیک سے کہا کہ وہ اِن اِداروں میں صد فیصد داخلوں کو یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر سامون نے پولی تکنیک میں نئے کورسز متعارف کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ ان کالجوں میں نئے اور روزگار پر مبنی سٹریموں کو متعارف کرنے کے لئے ایک منصوبہ بنائیں تاکہ طلباءکے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں۔
پرنسپل سیکرٹری نے اِداروں کے سربراہان سے کہا کہ وہ اَپنے متعلقہ اِداروں کی ویب سائٹس کو داخلہ کے عمل اور دیگر متعلقہ چیزوں کے بارے میں باقاعدہ اَپ ڈیٹس کے ساتھ اَپ ڈیٹ رکھیں تاکہ طلباءکو اچھی طرح سے آگاہ کیا جاسکے ۔

اِس موقعہ پر پرنسپل آئی ٹی آئی شوپیان او ردیگر اَفسران و متعلقین و موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.