پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
19 C
Srinagar

سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد میں سروے پر فوری پابندی کے مطالبے پر کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی، 13 مئی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی-گیان واپی مسجد کمپلیکس میں سروے کو روکنے کی درخواست پر کوئی فوری ہدایت جاری کرنے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس این۔ وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہم اس معاملے سے واقف نہیں ہیں، ہم حکم کیسے پاس کر سکتے ہیں؟
تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد اس کی لسٹیڈ کریں گے۔
وکیل نے ٹرائل کورٹ کے حکم سے قبل صورت حال جوں کا توں برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ آج سروے کیا جا رہا ہے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ وہ اب کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ وہ اس معاملے کو لسٹیڈ کریں گے۔
ہندو درخواست گزاروں کا ماننا ہے کہ کاشی-گیان واپی مسجد کمپلیکس کے اندر ایک شرنگار گوری مندر ہے۔ پانچ ہندو خواتین نے روزانہ کی پوجا کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ ماہ سروے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے جمعرات کو کہا تھا کہ سروے مکمل گیان واپی مسجد میں جاری رہے گا، بشمول تہہ خانے اور بند کمروں میں۔ مسلم فریقوں نے اس سروے کی مخالفت کی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img