کشمیر: خشک و گرم موسم کے بیچ برف و باراں کی پیش گوئی

کشمیر: خشک و گرم موسم کے بیچ برف و باراں کی پیش گوئی
سری نگر،13 مئی: وادی کشمیر میں خشک و گرم موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سہہ پہر کے بعد مطلع ابر آلود رہنے اور ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 16 مئی تک موسم کی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 مئی شام سے 18 مئی کی شام تک موسم خراب رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں اور ژالہ باری ہوسکتی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری متوقع ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حررات7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.