مجھے راہل بھٹ کے وحشت ناک قتل سے بہت بڑا صدمہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راہل بھٹ کشمیر میں پنڈت برادری کا فرد تھا ، جو کسی سماجی تضاد میں شامل نہ تھا اور پر سکون زندگی گزار رہا تھا۔
اُن کے مطابق جو لوگ اُس کو قریب سے جانتے تھے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ سوسائٹی کا ایک امن پسند شہری تھا اور ہر طرح سے سوسائٹی کےلئے مددگار تھا!
اُس کی موت سے کشمیر کی سوسائٹی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔
میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد تحقیقات کر کے حقائق کو سامنے لائے اور مجرموں کوسزا دے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے معاملات میں انتظامیہ کو خصوصاً پولیس کو فوری طور حرکت میں آکر حقائق کو جلد سے جلد عوام کے سامنے لانا چاہئے اور ایسی انسانیت سوز جرم کےلئے سزاد ی جانی چاہئے۔ “
