جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
7.2 C
Srinagar

قبا52روزہ ئلی کاریگروں کی ’ کڑھائی میں مصنوعات کی ترقی ‘ ورکشاپ بڈگام میں اختتام پذیر ہوئی

بڈگام:بڈگام کے قبائلی کاریگروں کیلئے 52 روزہ ’ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ان ایمبرائیڈری ‘ ورکشاپ آج بڈگام کے ٹی آر سی دودھ پتھری میں منعقدہ ایک تقریب میں اختتام پذیر ہوئی ۔
ور کشاپ کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی ) نے کیا تھا اور 22 مارچ سے شروع ہوا تھا ، جہاں 27 قبائلی کاریگروں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی گئی تھی ۔

ورکشاپ کے انعقاد پر این آئی ایف ٹی اور ضلعی انتظامیہ بڈگام کی تعریف کرتے ہوئے سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ، نے کہا کہ بڈگام کے اختراعی ماڈل کو دوسرے اضلاع میں بھی نقل کیا جائے گا تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کاریگروں کو ہنر مندی کی ترقی کی بہتر تربیت فراہم کی جائے ۔
سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نے مقامی دستکاریوں کے فروغ کیلئے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دستکاروں کیلئے اپنی مصنوعات کی نمائش کیلئے خصوصی نمائشیں اور دو میگا ہاٹ بھی منعقد کئے جائیں گے اور ہمارے کاریگروں کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اختراعی ڈیزائننگ کے ساتھ تمام روائتی دستکاریوں کو مارکیٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔
انہوں نے مزید کورسز کے انعقاد پر زور دیا اور قبائلی دستکاروں اور ان کے ہنر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے متعلقہ محکموں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری موصوف نے دستکاروں میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری قبائلی امور ، سی ای او دودھ پتھری ، اے سی ڈی ، اے ڈی ہینڈ لوم، ٹرینرز ، کاریگر اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img