منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
5.2 C
Srinagar

بڈگام میں دوشیزہ پر حملہ کرنے کی پادائش میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد گرفتار

سری نگر،11 مئی : جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے بونہ مکہامہ ماگام علاقے میں نو عمر لڑکی پر حملہ کرنے کی پادائش میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز بڈگام کے بونہ مکہامہ ماگام علاقے میں سڑک کی تعمیر کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا جس دوران عبدالخالق پرے ولد غلام محمد پرے ، محمد رمضان پرے ولد غلام محمد پرے اور بشیر احمد پرے ولد محمد مقبول پرے اور اُن کے اہل خانہ نے عبدالرشید پرے ساکن بونہ مکہامہ کے گھر اور اہل خانہ پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں عبدالرشید پرے کی دختر جس کی عمر 16سے 17سال کے درمیان ہے کے سر پر تیز دھار والے ہتھیار وار کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئی اورا س کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 64/2022 کے تحت کیس درج کرکے ابھی تک چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img