جموں میں بی ایس ایف کا بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ سرنگ دریافت کرنے کا دعویٰ

جموں میں بی ایس ایف کا بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ سرنگ دریافت کرنے کا دعویٰ

جموں/  بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرنگ کے دہانے پر ریت کے تھیلے پائے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سانبہ میں سرنگ کو دریافت کرنے کے بعد بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ: ‘سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ مل گیا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ سرنگ کا سراغ لگانے سے مستعد بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستان کی طرف سے جنگجووں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرنگ کو چھپانے کے لئے اس کے دہانے پر ریت کے تھیلے لگائے گئے تھے ۔اُن کے مطا بق ہمیں مسلسل اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی طرف سرحد کے متصل علاقوں میں جنگجو دراندازی کرنے کے لئے بیتاب ہیں تاہم وہاں تعینات فوج تمام کوششوں کا ناکام بنا رہی ہے۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.