فلاح اور کامیابی۔۔۔۔

فلاح اور کامیابی۔۔۔۔

ماہ رمضان کا جہاں تک تعلق ہے اسکا اب آخری عشرہ چل رہا ہے اور اب لوگ عید کا چاند دیکھنے کے انتظار میں ہیں کیونکہ انہیں اب کھانے پینے اور دیگر خرافات کی فکر ہونے لگی ہے۔

رمضان المبارک کے آخری ایام آتے ہی لوگ سب کچھ بھول جاتے ہیں ،اصول بھول جاتے ہیں ،انصاف بھول جاتے ہیں ۔

طرح طرح کے پکوان ،وازوان اور قسم قسم کی روٹیاں کھاتے ہیں ۔نمازیں چھوڑ دیتے ہیں ،قسمیں وعدے تھوڑدیتے ہیں ،رشوت لینا شروع کرتے ہیں ۔غرض رمضان کے خاتمے کے بعد شیطان پھر سے آزاد ہو جاتا ہے جو موٹی رسیوں سے جھگڑا ہوا ہوتا ہے ۔

رمضان کی اصل حقیقت یہ ہے کہ انسان اس مہینے کے بعد اپنی آگے کی زندگی کا نصف العین اور طریقہ کار بدل ڈالے ،جس نے تقویٰ حاصل کیا اُس نے کامیابی حاصل کی ہے ۔لہٰذا ان باتوں کی اب فکر کرنی چاہیے اور اصولوں کے عین مطابق زندگی گزارنی چاہیے، اسی میں فلاح اور کامیابی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.