ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
18.3 C
Srinagar

پانی کی قلت۔۔

وادی کے مختلف علاقوں میں زمینداروں کو دھان کی فصل نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث اس طرح کی ہدایات جاری کرنی پڑی ہیں ۔

سرکار کا یہ فیصلہ اس لئے بروقت تصور کیاجارہا ہے کیونکہ ابھی زمیندار حضرات اپنی کھیتوں میں دھان کے بجائے کوئی فصل لگا سکتے ہیں جس کے لئے زیادہ پانی درکار نہیں ہوتا ہے ۔مکی ،سبزی ،گیہوں وغیرہ ۔

اس بات سے کسی کو انکار نہیں ہے کہ رواں برس اور گزشتہ برس کے آخری مہینوں میں نہ ہی زیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور نہ ہی برف اچھی خاصی تعداد میں گری ۔امسال ابھی سے ہی پینے کے پانی کی قلت عوامی حلقے محسوس کررہے ہیں کیونکہ آبادی کا تناسب بھی بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور پانی کے ذخیرے بھی کم ہوتے جارہے ہیں اور گلیشربھی بڑی تیزی سے ختم ہو رہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں پوری دنیا میں پانی کی قلت ہو گی اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تیسری عالمگیر جنگ بھی پانی کے تنازعے پر ہی ہو گی ۔

جنوبی افریقہ اور دیگر ریگستانی علاقوں میں انسان ،جانور اور پرندے بھی پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ازجان ہو رہے ہیں، اسکے برعکس ملک ہندوستان میں پھر بھی ا س قدر پانی کی کمی ابھی نظر نہیں آ رہی ہے ۔

جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں قدرت نے لوگوں کو مختلف قدرتی نعمتوں سے مالا مال کیا تھا اور لوگوں نے ہی ان قدرتی نعمتوں کی قدر نہیں کی ۔آبی ذخائر ،جنگلات ،کھیت کھلیانوں کو بنجر میں تبدیل کیا گیا ۔

ندی نالے ،چشمے خود گندے کئے اور ان کی حفاظت نہیں کر پائے ،غالباً یہی وجہ ہے کہ دھیرے دھیرے یہاں کے لوگوں سے یہ قدرتی نعمتیں چھینی جا رہی ہیں ، ابھی بھی وقت ہے کہ لوگوں کو سمجھناچاہیے، اپنے ارد گرد موجود ندی نالوں ،چشموں اور پانی کے ذخائر کو صاف رکھنا چاہیے اور ان کی حفاظت یقینی بنانی چاہیے تاکہ آنے والے ایام میں خدانخواستہ پانی نایاب نہ ہو جائے ۔جہاں تک دھان کا تعلق ہے ،اسکے علاوہ کہیں فاصلیں ایسی ہیں جن سے زمینداروں کو اچھا خاصہ منافع بھی حاصل ہو گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img