نئی دہلی، 26 اپریل : جنوبی دہلی کے لاجپت نگر کے امر کالونی بازار میں منگل کو آگ لگ گئی۔
دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار اتل گرگ نے بتایا کہ لاجپت نگر مارکیٹ کی ایک دکان میں 14.40 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے۔
واقعے میںکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے بجھانے کا کام جاری ہے۔
یو این آئ