جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

پرنسپل سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جموں ہوائی اڈے پر 300 کے ڈبلیو پی صلاحیت کے گرڈ کنیکٹیڈروف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا اِفتتاح کیا

جموں: پرنسپل سیکرٹری محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آلوک کمار نے آج سول ہوائی اڈے ستواری جموں میں 300 کے ڈبلیو پی صلاحیت کے گرڈ کنیکٹیڈروف ٹاپ سولر پاور پلانٹ کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ وزارتِ نئی اور قابل تجدید توانائی ( ایم این آر اِی ) ،مرکزی حکومت کی روف ٹاپ اینڈسمال پاور پلانٹ سکیم جس کی کل لاگت 1.59 کروڑ روپے ہے، کے تحت جموںوکشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( جے اے کے اِی ڈی اے ) ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جموں وکشمیر میں 300 کے ڈبلیو پی کی صلاحیت کا سولر پاور پلانٹ لگایا ہے۔
پرنسپل سیکرٹری نے کہاکہ سولر اَنرجی کا استعمال نہ صرف پائیدار اور صاف توانائی ہے بلکہ نیٹ میٹرنگ میکانزم سے سول ہوائی اڈے کی ماہانہ توانائی کے بلنگ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
آلوک کمار نے کہا کہ روف ٹاپ پروجیکٹ گرین انرجی کے کم از کم 402 لاکھ یونٹ پیدا کرے گا اور اِس کے نتیجے میں تقریباً 29.40 لاکھ روپے سالانہ کی مانیٹری کی بچت ہوگی ۔ منصوبے پر ہونے والے اخراجات 25 برس کی کل لائف سپائن کے مقابلے میں تقریباً 6برسوں میں وصول کئے جائیں گے ۔ پیدا ہونے والی گرین اَنرجی سالانہ 400ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کے برابر ہوگی۔
پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سولر پینل لگانے کے لئے ہوائی اڈے کی زیادہ سے زیادہ خالی جگہ کا اِستعمال کریں تاکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اِضافہ ہو۔ اُنہوں نے انہیں مزید ہدایت دی کہ وہ لوگوں میں شمسی توانائی کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلائیں اور ماحول کو بچانے کے لئے اَچھے شہری کے طورپر کردار اَدا کریں۔
اِس موقعہ پر دیگر اَفراد میں دائریکٹر ائیر پورٹ اَتھارتی جموں ، سی اِی او جے اے کے اِی ڈی اے ، ایڈیشنل سیکرٹری سائنسی اینڈ ٹیکنالوجی اور جے اے کے اِی ڈی اے اور سول ائیر پورٹ جموں کے دیگر اَفسران موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img