منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

امت شاہ آج رہیں گے بھوپال میں

بھوپال،22اپریل:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج صبح تقریباً ساڑھے دس بجے یہاں پہنچیں گے اور تیندوپتا کلیکٹروں کے کانفرنس کے علاوہ 48 ویں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس سے خطاب کریں گے۔

مسٹر شاہ خصوصی طیارے سے صبح یہاں پہنچنے کے بعد تقریباً آٹھ گھنٹے یہاں گزاریں گے اور ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)دفتر میں ریاستی عہدے داروں اور وزرا سے بھی بات چیت کریں گے۔ان کا ایک روڈ شو بھی ریاستی پارٹی دفتر پہنچنے سے پہلے ہوگا۔
مسٹر شاہ کی قیادت کےلئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان،ریاستی بی جےپی صدر وشنو دت شرما اور دیگر پارٹی رہنما موجود رہیں گے۔وہ اسٹیٹ ہینگر سے سیدھے سینٹرل پولیس ٹریننگ اکاڈمی (سی اے پی ٹی) پہنچ کر آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔دو روزہ انعقاد کا یہ پہلا دن ہوگا۔
مسٹر شاہ اس کے بعد وزیراعلی کی رہائش گاہ پہنچ کر ضیافت میں شامل ہوں گے۔دن میں تقریباً سوا دو بجے مسٹر شاہ جنبوری میدان پر منعقد جنگلات کمیٹیوں کے کانفرنس سے خطاب کرکے تیندوپتا کلیکٹروں کے فائدے کی تقسیم کریں گے۔اس کے بعد مسٹر شاہ اس کے بعد چار بجے ریاستی بی جےپی دفتر روانہ ہوں گے۔وہاں تقریباً دو گھنٹے گزارنے کے بعد مسٹر اہ واپس اسٹیٹ ہینگر آئیں گے اور دیر شام خصوصی طیارے سے دہلی واپس لوٹ جائیں گے۔
مسٹر شاہ کےدورے کے پیش نظر تقریباً سات مرکزی وزیر،بی جےپی قومی سطح کے متعدد عہدے داروں اور ریاستی بی جےپی رہنما ریاست کےدارالحکومت میں رہیں گے۔مسٹر شاہ کے استقبال کےلئے جگہ جگہ بینر پوسٹر اور استقبالیہ دروازے بھی بنائے گئے ہیں۔مسٹر شاہ کی سکیورٹی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر میں متعدد مقامات پر ٹریفک ڈائورٹ بھی کیا گیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img