منیلا، 21 اپریل : فلپائن میں استوائی طوفان’ ایگٹن ‘سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 224 ہو گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ کونسل نے کہا کہ قدرتی آفت سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
استوائی طوفان کی وجہ سے 175,000 سے زیادہ لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لی ہے۔ کل 75 بستیوں میں بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی۔ اہم بات یہ ہے کہ 09-12 اپریل کو ایک شدید استوائی طوفان فلپائن سے ٹکرا گیا، جس سے تقریباً 90 مقامات پر سیلاب اور تودے گرے۔
یواین آئی