یوکرین پوری طرح سے مغربی ملکوں کے کنٹرول میں ہے

یوکرین پوری طرح سے مغربی ملکوں کے کنٹرول میں ہے

کیف،21اپریل:یوکرین کی حکومت پوری طرح سے مغربی ملکوں خے کنٹرول میں ہے اور یوکرین ایک آزاد ملک کے بجائے ایک سیٹلائٹ ریاست کی طرح کام کررہا ہے۔

یہ باتیں یوکرین کے ایک سابق افسر نے روسی نیوز ایجنسی اسپوتنک سے کہی ہے۔یہ افسر روس کے ذریعہ یوکرین میں خصوصی فوجی مہم شروع کئے جانے کے بعد ایک یورپی ملک میں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ،’’یوکرینی افسر پوری طرح سے مغربی ملکوں کے کنٹرول میں ہیں۔مغربی مبصروں کو میٹنگیں ،مذاکرات اور رپورٹ چھپائی نہیں جاتی ہیں،بلکہ فخر کے ساتھ عوامی کی جاتی ہیں۔بے شک،ہم صرف اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان میٹنگوں میں خصوصی خدمات افسر کیا کہہ رہے ہیں لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ یوکرین کی خفیہ پولیس بہت وقت پہلے کٹھپتلی بن گئی تھی۔‘‘
نام اجاگر نہیں کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ مغربی ملکوں کے ساتھ یوکرین کے افسروں کی بات چیت ایک صوبائی نوکرشاہ کی رپورٹ کے برابر تھی،جبکہ ،’’مغربی ملکوں کے افسروں اپنے جاگیرداوں کی تعریف کرتے ہیں یا انہیں (یوکرینی افسروں کو)سزا دیتے ہیں اور مستقبل کےلئے یوکرین کی پالیسیوں کی سمت کا خاکہ تیار کرتے ہیں۔‘‘

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.