منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

لوگوں کو اُمید یں وابستہ

24اپریل کو پنچایتی راج دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ اس بات کا اعلان جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سہنا نے گزشتہ روز جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جموں میں اس روز سینکڑوںسبھاہو ں سے خطاب کریں گے اور کچھ اہم اعلانات بھی کریں گے۔

عوامی حلقوں کی نظر یں وزیر اعظم کے دورے پر مرکوز ہیں کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب وادی میں سحری اور افطار ی کے وقت بجلی سپلائی بند رہتی ہے ۔

جب دکانداروں کے پاس بھی کوئی کام نہیں ہے ۔سوائے باہر کے جو سیاح وادی وارد ہو رہے ہیں، اُن سے کچھ لوگ چار پیسہ کماتے ہیں ۔

یعنی بے روزگاری عروج پر ہے ۔ڈیلی ویجروں کو مہینوں سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہےں۔دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم کو ئی مالی پیکیج کا اعلان کریں گے یا ڈیلی ویجروں کی مستقلی کا اعلان کریں گے۔

جہاں تک پنچایتی راج دیوس منانے کا تعلق ہے، یہ اچھا قدم ہے کیونکہ لگتا ہے کہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو پنچایتی نظام مضبوط ہونے سے مدد ملے گی، جہلم کے کنارے لوگ یہی گفتگو کررہے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img