جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

سیّد شہزادی نے اقلیتی برادریوں کے روحانی سربراہان سے ملاقات کی

سرینگر:قومی کمیشن برائے اقلیتی کے ممبر ( آفشیٹنگ چیئرپرسن ) سیّدشہزادی نے آج سری نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں اقلیتی برادریوں کے ممتاز روحانی رہنماو¿ں سے ملاقات کی اور سب پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی بہتری کیلئے کام کریں ۔
اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مذہبی رہنماو¿ں کے ساتھ میٹنگ منعقدہوئی ۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر انسانیت کیلئے کام کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے اور کہا کہ اس سلسلے میں روحانی پیشواو¿ں کا اہم کردار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کو بااختیار بنانے اور تمام گروہوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی جامع ترقی کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ۔
سید شہزادی نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے اقلیتی برادریوں کی بہتری کیلئے بہت سی فلاحی سکیمیں متعارف کرائی ہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ ان کیلئے بنائے گئے فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ روحانی سربراہان کے پیش کردہ تمام مسائل کو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا اور اس کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی ۔
اِس سے قبل مختلف اضلاع کی گُردوارہ پربندھک کمیٹیوں نے اپنے مختلف مسائل اٹھائے اور کہا کہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔ ہولی کیتھولک چرچ کے ایک وفد نے بھی اپنے کئی مسائل اٹھائے اور اقلیتوں کیلئے مختلف سکیموں کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
مختلف مساجد کے اماموں نے بھی اپنی تنخواہوں میں اضافے سمیت مسلم وقف بورڈ کے کام کاج کے حوالے سے اپنے متعدد مسائل اٹھائے اور کہا کہ وہ حکومت سے مکمل تعاون کریں گے ۔
ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شبنم کاملی نے این سی ایم ممبر کو اقلیتی برادریوں کی بہتری کیلئے مختلف سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت ترقی کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے ان کی اجتماعی ترقی کیلئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img