پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

کرن رجیجو نے کھنموہ میں میگا قانونی خدمات اور بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا

سری نگر:مرکزی وزیر قانون و اِنصاف کرن رجیجو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کا نظرئیے ہر فرد تک اِنصاف اور مساوی فوائد کو یقینی بنانا ہے ۔
مرکزی وزیر نے اِن خیالات کا اِظہار ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی اور جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی کے زیر اہتمام نیشنل سروسز اتھارٹی کے تحت ضلع اِنتظامیہ سری نگر کے اشتراک سے منعقدہ میگا لیگل سروسز اور بیداری کیمپ کا اِفتتاح کرنے کے دوران کیا۔یہ کیمپ بابا صاحب بھیم راو¿ امبیڈکر کے یوم پیدائش کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر جو اِس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ، نے کہا کہ حکومت سماج کے تمام طبقات کو اِنصاف فراہم کرنے کی پابند ہے اور اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی اِس سلسلے میں قابل ستائش کام کر رہی ہے۔مرکزی وزیر قانون و اِنصاف کرن رجیجو نے تمام سرکاری اَفسران اور اِداروں پر زور دیا کہ وہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے معاشرے کے پسماندہ اور نشانہ بنائے گئے طبقات سے جڑیں تاکہ مرکزی اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی مختلف سماجی بہبود اور غربت کے خاتمے کی سکیمیں فراہم کی جاسکیں۔
مرکزی وزیر موصوف نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی کی کوششوں کی تعریف کی تاکہ لوگوں کو پریشانی کے بغیر اورغیر پابند خدمات فراہم کی جائیں اور اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ معاشرے کے مختلف طبقات کو اِنصاف فراہم کرنے کی پابند ہے۔
کرن رجیجو نے آئین کے مینڈیٹ کے مطابق ” اِنصاف سب کے لئے “ کی دستیابی کو حقیقت بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مختلف قوانین اور سماجی بہبود کی سکیموں کے تحت شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اِنصاف تک رَسائی اہم ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کو فراہم کی جارہی سماجی خدمات اور فلاحی سکیموں کی عمل آوری کی زمینی سطح پر باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے ۔
ٍٍمہمان خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت اِنصاف اور معاشرے کے تما طبقات کو مساوی فوائد ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مربوط اور مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظام عدل کا نفاذ مو¿ثر ہو گا اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہے اور ہر شخص کو ترقی اور انصاف کی راہ میں ساتھ لے کر چلیں۔
مرکزی وزیر موصوف نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر کو گلہائے عقیدت پیش کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور بینکوں کے 25 سٹالوں کا معائنہ کیا۔ دوران کیمپ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر حکومت کی مختلف سکیموں کے تحت 711 افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔ڈی پی ایس سری نگر کے طلباءنے کشمیری لوک روایت کو ظاہر کرنے والا ایک متاثر کن ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ تقریب کے فاتحین کو مہمان خصوصی نے مبارک باد دی۔ معززین نے اے ٹو جے (انصاف تک رسائی) کے پروجیکٹ کی تکمیل کی رپورٹ بھی جاری کی اور سیڈکو کمپلیکس کھنموہ کے احاطے میں چنار کا پودا لگایا۔
اِس موقعہ پرجموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سرپرست اعلیٰ جے اینڈ کے ایل ایس اے جسٹس پنکج متھل ، ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے ایل ایس اے جسٹس علی محمد ماگرے ، جسٹس سندھو شرما ، جسٹس سنجے دھر ، جسٹس پونیت گپتا ، جسٹس موکش کھجوریا کاظمی اور ڈی سی رینہ ایڈوکیٹ جنرل کے علاوہ قانونی خدمات کے اداروں ، سول اِنتظامیہ اور پولیس کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img