جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

سری نگر،14 اپریل: جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز سکھ برادری نے بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عزت و احترام سے منایا گیا۔

بیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہر سال 13 اور14 اپریل کو خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

وادی کے اطراف و اکناف میں واقع گرداوروں میں جمعرات کی صبح سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔
اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سری نگر میں کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی جہاں حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی (رح) کی زیارت گاہ اورشاریکا دیوی کا مندر نزدیک میں ہی واقع ہیں۔

اس گروارے میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد و زن اور بچے اور عمر رسیدہ لوگ شامل تھے، نے حاضر ہو کر پوجا پاٹ کی۔

اس موقع پر عیقدت مندوں کے لئے ایک خاص لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
یو این آئی ایک نمائندے گردوارے کا دورہ کرکے بتایا کہ گرد وارے پر تعینات رضا کار عقیدت مندوں کو ایک ایک کرکے اندر جانے کی اجازت دے رہے تھے۔

ایک عقیدت مند نے بتایا کہ امسال ہم بہت ہی اچھی طرح یہ تہوار منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا کی وجہ سے ہم یہ تہوار اچھی طرح سے نہیں منا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امن و آشتی اور کورونا وبا کے مکمل خاتمے کے لئے دعائیں کیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ جموں میں بھی بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے۔

موقعے کی مناسبت سے صوبے میں واقع گردواروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.