بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

نیویارک سب وے حملہ: مشتبہ شخص کی طویل مجرمانہ تاریخ ہے

واشنگٹن، 14 اپریل: امریکہ کے نیویارک شہر کے بروکلین سب وے اسٹیشن پر حملے کے ملزم فرینک رابرٹ جیمز کی ماضی میں کئی بار گرفتاری کی طویل تاریخ ہے۔ نیو یارک کے مشرقی ضلع کے لیے امریکی اٹارنی برائن پیس نے صحافیوں کو آگاہ کیا۔

منگل کو نیویارک کے ایک سب وے اسٹیشن پر فائرنگ اور دھماکے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مسٹر پیس نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ "وہ 1990 سے 1998 تک نیویارک میں نو مرتبہ گرفتار ہو چکاہے۔” ان میں سے، اسے چار مرتبہ مسروقہ ہتھیار رکھنے کے الزام میں، دو مرتبہ مجرمانہ جنسی فعل کے الزام میں اور دو مرتبہ سروسز کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اٹارنی نے کہا 62 سالہ جیمز کو قانون اور پولیس کے محکموں میں لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ اس سے قبل وسکونسن، اوہائیو اور پنسلوانیا میں پکڑا جا چکا ہے۔ اسے 1991، 1992 اور 2007 میں نیو جرسی سے تین مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img