منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

جنوبی ضلع کولگام میں مسلح تصادم کا آغاز

سری نگر،11 اپریل: جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے کھور بٹہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر کولگام کے کھور بٹہ پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ حفاظتی عملے کے اہلکار جونہی مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے کہاکہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img