پرنسپل سیکرٹری اشوک کمارپرمار نے جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ کی 61 ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی

پرنسپل سیکرٹری اشوک کمارپرمار نے جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ کی 61 ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی

جموں:پرنسپل سیکرٹری آبپاشی اور فلڈ کنٹرول اور کان کنی اشوک کمار پرمار نے آج جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ ( جے کے ایم ایل ) کی 61 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر ، مالیاتی مشیر /سی اے او ،جے کے ایم ایل ، کمپنی سیکرٹری اور کارپوریشن کے دیگر افسران ومتعلقین موجود تھے ۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے بورڈ کے سامنے کارپوریشن کے سالانہ مالیاتی گوشوارے رکھے جو کئی برسوں سے بقایا جات میں تھے ۔ مالی سال 2021-22 کے دوران کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کووڈ 19 کے بحران کے باوجود تسلی بخش رہی ۔ کارپوریشن جموں و کشمیر کے یو ٹی میں معدنیات پر مبنی صنعتوں کو بہت زیادہ ضروری خام مال پہنچانے کیلئے اس مدت کے دوران ہمیشہ کام کرتی رہی ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ کارپوریشن نے پہلی بار معمولی معدنیات کا استحصال کیا اور جموں خطہ میں چار معمولی معدنی بلاکس کو فعال کیا ۔ اس نے جموں و کشمیر یو ٹی کے مختلف باوقار پروجیکٹوں کیلئے تعمیراتی مواد جیسے ریت ، پتھر ، نالہ مک /آر بی ایم وغیرہ کی فراہمی کیلئے ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرنے کے علاوہ کیش فلو میں اضافہ کیا ہے ۔
پرمار نے کارپوریشن کو مزید متحرک بنانے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کے ذریعے جموں و کشمیر میں مزید معدنیات نکالنے کے امکانات تلاش کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے جموں و کشمیر یو ٹی میں معدنیات پر مبنی صنعتوں کو ترقی دینے اور خطے میں مزید روز گار پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز ، بینکرز اور صارفین کا شکریہ ادا کیا اور جے اینڈ کے منرلز کے ہر رکن کی کارپوریشن کے مقررہ مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ان کی محنت اور عزم کی تعریف کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.