پرنسپل سیکرٹری آئی اینڈ ایف سی ،کان کنی نے عدالتی احکامات کی عمل آوری کا جائزہ لیا

پرنسپل سیکرٹری آئی اینڈ ایف سی ،کان کنی نے عدالتی احکامات کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں:پرنسپل سیکرٹری آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ( آئی اینڈ ایف سی ) اشوک کما رپر مار نے آج اَپنے دفتر کے چیمبر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں دریائے توی بیڈ کے علاقے میں غیر قانونی کان کنی کے خطرے کو روکنے کے لئے عدالتی ہدایات پر عمل درآمد اور ان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جنگلات وحولیات ، ڈائریکٹر ماحولیات ، ایکولوجی و ریموٹ سنسنگ جموں و کشمیر ، ممبر سیکرٹری پولیوشن کنٹرول کمیٹی ، ڈپٹی کمشنر جموں ، ڈائریکٹر جیولوجی اور مائننگ جموںوکشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ ، جوائنٹ ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائیننگ ، چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول جموں ، سینئر لا¿ آفیسر ، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر جموں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری کو عدالت کی ہدایات پر عمل آوری کے لئے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ۔ بتایا گیا کہ 2021ءکے گورنمنٹ آرڈر نمبر ایم این جی۔ 15 مورّخہ 4 اپریل 2021ءکے تحت حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائیننگ کی سربراہی میں ایک چار رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں اور آپریشنز دریائے توی میں رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سٹون کرشر یونٹس کا گہرائی سے جائزہ لیا جاسکے۔
مزید بتایا گیا کہ 21 مئی 2021ءکے سرکاری حکم نمبر 458 ۔جے کے ( جی اے دی ) کے تحت ایک اور کمیٹی ڈائریکٹر ماحولیات ، ایکولوجی و ریموٹ سنسنگ کی صدارت میں تشکیل دی گئی تھی جو دریائے توی میں میں شولز کی تشکیل کے معاملے کا جائزہ لے گی۔اِس کے علاوہ جموں شہر او راِ س کے آس پاس دریائے توی کے دونوں کناروں اور بستیوں کو ہونے والے ممکنہ نقصان کو روکنے کے لئے شولز کو ہٹانے کی اقدامات تجویر کرنا ہے ۔ گورنمنٹ آڈر نمبر1018۔ جے کے ( جی اے ڈی ) آف 2020ءمورّخہ 29 اکتوبر2020ءحکومت کی طرف سے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی تاکہ دریارئے توی اور اس کے معاون ندیوں کے کنارے سے ریٹ اور دیگر معمولی معدنیات کے غیرقانونی نکالنے کے خطرے کو چیک کیا جاسکے۔
پرنسپل سیکرٹیر نے ڈائریکٹر جیولوجی اور مائننگ کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف داخلی اور خارجی راستوں کو سختی سے جوڑیں تاکہ عدالت کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے نگروٹا ، سدھرا ، بھگت پور ، فلین منڈل اور بیلچر انہ علاقوں میں پانچ معدنی چیک پوسٹیں لگائی گئی ہیں تاکہ دریائے توی کے کنارے سے معمولی معدنیات کے اخراج اور ٹرانسپورٹیشن کی جانچ کی جاسکے۔

پرنسپل سیکرٹری نے چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈکنٹرول کو بھی مشور ہ دیا کہ وہ جمالیاتی تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک منظم طریقے سے چینلائزیشن آپریشن شروع کریں ۔ آر بی ایم کی دیکھ ریکھ اور ہٹانے کا کام محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمہ سے جیولوجی اینڈ مائیننگ محکمہ کے ساتھ مشاورت کے ساتھ فور ی طور پر کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.