جے کے ایچ پی ایم سی جلد ہی منافع بخش اور خود کفیل ہوجائے گا۔ نوین چودھری

جے کے ایچ پی ایم سی جلد ہی منافع بخش اور خود کفیل ہوجائے گا۔ نوین چودھری

سری نگر:پرنسپل سیکرٹری زراعت و باغبانی نوین چودھری نے آج یہاں جموںوکشمیر ہارٹی کلچر ل پروڈیو س مارکیٹنگ اینڈ پروسسنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی ) لمٹیڈ کی 61ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں باغبانی اور زراعت محکمے ، سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر ، نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ ( این ایچ بی ) ، کسان ، ایگری۔ بزنس کنسورشیم ( ایس ایف اے سی ) ، جموںوکشمیر کے فائنانس اینڈ پلاننگ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ کارپوریشن جلد ہی منافع بخش اور خود پائیدار بننے کی راہ پر گامزن ہے کیوں کہ کارپوریشن نے جموںوکشمیر یوٹی میں کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے پروجیکٹوں کے متعدد نئے اقدامات شروع کئے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر جموںوکشمیر ہارٹی کلچر ل پروڈیو س مارکیٹنگ اینڈ پروسسنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی )شفاعت سلطان نے کارپوریشن کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف پروجیکٹوں جیسے سی اے سٹوروں ، پیک ہاﺅسوں ، کامن انکیو بشن سینٹروں ( سی آئی سیز) ، ضلع شوپیاں کو کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( سی ڈی پی )،مرکزی وزارت برائے زراعت و بہبودکساناں کے تحت ایپل کلسٹر کے طور پر ترقی دینے کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن اور پیش رفت رِپورٹ پیش کی۔
بورڈ نے مالی برس 2022-23ءکے لئے کارپوریشن کی 11کروڑ روپے کی کیپکس بجٹ تجاویز کو منظور ی دی جس میں دوآب گاہ سوپور میں نبارڈ اور اے آئی ایف کی فنڈنگ سے 2500 ایم ٹی سی اے سٹور کے قیام اور دو پھلوں اور سبزیوں کی جمع کی تعمیر اور جموںوکشمیر یوٹی میں ایک پروسسنگ سینٹر کا تصور کیا گیا ہے ۔
پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ شوپیاں ضلع میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا نفاذ شوپیان اپیل کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لئے منسلک شراکت داروں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
گذشتہ دو دہائیوںکے بیک لاگ آڈِٹ کی تکمیل میں کارپوریشن اِنتظامیہ کی طرف سے ریکارڈ کی گئی خاطر خواہ پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ مالی سال 2014-15ءتک کا آڈِٹ مکمل ہوچکا ہے۔
نوین چودھری نے کارپوریشن اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ بقیہ مدت کے لئے آڈِٹ کو مکمل کرنے کے عمل کو تیز کرے جوکہ جے کے ایچ پی ایم سی کی طرف سے فروری 2022ءمیں ” راجیہ سبھا کی میز پر رکھی گئی کاغذات کی کمیٹی“ کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔
بورڈ نے کارپوریشن اِنتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مکمل کرے جس میں نروال جموں میں کولڈ رام اور پیک ہاﺅس ، دو آب گاہ میں فوڈ کلسٹر سوپور، بہرام پورہ ، بارہمولہ اور رنبیر پورہ میں سی اے سٹورز ،اننت نات کامن انکیوبشن سینٹر سیٹ ،دوآب گاہ سوپور، اچھہ بل ، اننت ناگ اور نروال جموں میں ایف وائی سال 2022-23 شامل ہیں۔
پرنسپل سیکرٹر نے اے پی اِی ڈی اے کے زیر اہتمام چودھری گنڈ ، شوپیان ایپل پیک ہاﺅس پروجیکٹ کے نامکمل کاموں کے بارے میں ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی سے کہا کہ وہ ستمبر 2022ءکے آخیر تک پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے فوری ضروری اقدامات کریں۔
بورڈ نے کارپوریشن اِنتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے ایپل جوس پلانٹ ( اے جے پی ) ، کورڈبورڈ یونٹ ، سی آئی سیز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو پائپ لائن میں آﺅٹ سورس کرے تاکہ مستقبل قریب میں کارپوریشن کو منافع کمانے اور خود کوپائیدار بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.