پرنسپل سیکرٹری آئی اینڈ ایف سی نے مائنر ، سب مائنر نہروں کی ڈی سلٹنگ کا جائیزہ لیا

پرنسپل سیکرٹری آئی اینڈ ایف سی نے مائنر ، سب مائنر نہروں کی ڈی سلٹنگ کا جائیزہ لیا

جموں:آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ( آئی اینڈ ایف سی ) کے پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار نے آج منریگا کے ساتھ کنور جنس موڈ کے تحت مائنر اور سب مائنر نہروں کی ڈی سلٹنگ کی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی ۔
چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی /آر ٹی آئی سی جموں ہمیش منچندا ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ( آر ٹی آئی سی ) اجے گپتا ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل جموں سمت پوری ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل کٹھوعہ سنجیو ملہوترا ، جوائینٹ ڈائریکٹر ( ای اینڈ ایس ) ترسیم کمار اور محکمہ دیہی ترقی جموں کے دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پانی کو بروقت چھوڑنے کیلئے دی گئی مدت کے اندر مائنر اور سن مائنر نہروں کی ڈی سلٹنگ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے آر ڈی ڈی اور آئی اینڈ ایف سی سے کہا کہ وہ ڈی سلٹنگ کے کام کی تکمیل کیلئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ اگر کوئی مسائل ہیں تو اس کو حل کرنے کیلئے کام کریں ۔
پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ ان تمام نہروں کا باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں تا کہ ان کی مناسب طریقے سے سلٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
انہوں نے چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی /آر ٹی آئی سی جموں سے کہا کہ وہ سال 2022-23 کیلئے کنور جنس موڈ کے تحت ان نہروں کی ڈی سلٹنگ کا منصوبہ اکتوبر یا نومبر 2022 تک محکمہ دیہی ترقی کو پیش کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.