دھوکہ دہی کے الزام میں میاں بیوی کے خلاف چارج شیٹ داخل: کرائم برانچ کشمیر

دھوکہ دہی کے الزام میں میاں بیوی کے خلاف چارج شیٹ داخل: کرائم برانچ کشمیر

سری نگر،2 اپریل: کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) نے سری نگر کے ایک شہری کی دھوکہ دہی سے محنت کی کمائی کو ہڑپ کرنے کے الزام میں ’بنٹی ببلی‘ کے نام سے مشہور ایک جوڑے کے خلاف یہاں ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

کرائم برانچ کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سی بی کے نے ایک کیس کے سلسلے میں بدنام زمانہ جوڑے طاہر امین بہادر ولد محمد امین بہادر ساکن لکشمن پور بٹہ مالو اور اس کی اہلیہ مسرت بلال خان، جو ’بنٹی ببلی‘ کے سے بھی مشہور ہیں، کے خلاف محمد یوسف خان ساکن راج باغ سری نگر سے دھوکہ دہی سے محنت کی کمائی ہڑپ کرنے کے الزام میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگر کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
بیان میں کہا گیا: ’کرائم برانچ کشمیر کو محمد یوسف خان ولد عبدالصمد خان ساکن خان منزل چری گارڈن راج باغ سری نگر کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا اس نے اگست 2016 میں مکان کا ایک حصہ طاہر امین بہادر ولد محمد امین بہادر ساکن لکشمن پورہ بٹہ مالو اور اس کی بیوی مسرت بلال دختر بلال احمد خان عرف انجم کو کرایہ پر دیا تھا‘۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا: ’شکایت گذار نے اس مدت کے دوران اس جوڑے کو انسانی بنیادوں پر 4 لاکھ 33روپیے قرضے کے بطور دئے جب انہوں نے سستمبر 2014 کے سیلاب کے دوران مالی نقصان ہونے کی بات کی‘۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ جوڑے نے شکایت گذار سے ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی خریدی لیکن ان کی رقم ادا کرنے کے لئے جو چیکس دی گئیں وہ سب باؤنس ہوگئی اور اس دوران ملزم غائب ہوگیا اور شکایت گذار اس کو تلاش نہیں کرسکا۔
جاری۔ یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.