ایک ماہ کے اندر تمام سرکاری خدمات حاصل کرنے کےلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنائیں۔دویدی کی اَفسرن کو ہدیت

ایک ماہ کے اندر تمام سرکاری خدمات حاصل کرنے کےلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنائیں۔دویدی کی اَفسرن کو ہدیت

جموں:پرنسپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی نے آج جموںوکشمیر یوٹی میں ڈیجیٹل جموں کشمیر پروگرام کی عمل آوری کے لئے ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ وہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنائیں جو ایک ماہ کے اَندر شہریوں کو تمام سرکاری خدمات پیش کرے۔اُنہوں نے خدمات کی فراہمی کو آسان ، قابل رَسائی اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔
منوج کمار دویدی نے ممبران کو مشورہ کیاکہ ومختلف محکموں کا احاطہ کرنے والی تمام خدمات کے لئے ایک ہی رسائی پوائنٹ بنائیں ۔ اُنہوں نے ان سے پورٹل کو کثیر لسانی بنانے کو بھی کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔
مزید برآں، اَفسران سے کہا گیا کہ وہ خدمات کے اینڈ ٹو اینڈ تک اِنضمام کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ان کے دہلیز پر فائدہ اُٹھانے کے قابل بنایا جاسکے۔ ان سے پورٹل کو ادائیگی کے گیٹ ویز کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور مالیاتی لین دین کو شفاف اور آسان بنانے کے لئے کہا گیا ۔
پرنسپل سیکرٹری نے پورٹل پر ہی ایک صارف پروفائل بنانے کی ہدایت دی جہاں دستاویزات کو ایک بار اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے اور بعد میں متعدد محکموں کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افراد پر مزید زور دیا کہ وہ درخواست کے آسان فارمیٹس کو تیار کریں ۔
میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ابتدائی طور پر 170 جی ٹو سی خدمات کو پورٹل پر مربوط کرنے کا تصور کیا جارہا ہے ۔ یہ تمام خدمات جے اینڈ کے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت ریگولیٹ ہوتی رہیں گی۔
اِس پورٹل کے نفاذ سے صارفین کو متنوع خدمات تک رسائی کے لئے صرف ایک بار” جن پریچے“ پورٹل پر اندراج کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ سٹیزن سینٹرک سروس ڈیلیوری پلیٹ فارم ڈیجی لاکر سے منسلک ہو گا اور صارفین ایک سے زیادہ سروسز کے لئے درخواست دے سکیں گے اور ایک ہی لاگ ان کے ذریعے ای پیمنٹ کر سکیں گے۔ مزید برآں، پورٹل ایس ایم ایس اور ای میل نوٹیفیکیشن کے ذریعے ایپلی کیشنز کو ٹریک کرنے اور اسٹیٹس کو شیئر کرنے کی بھی اجازت دے گا۔ ایک بار کارروائی ہوجانے کے بعدصارف کو مطلوبہ دستاویز محکمہ (محکموں) کے ساتھ بغیر کسی فزیکل انٹرفیس کے جاری کی جائے گی، جس کی اِی کاپی ڈیجی لاکر پر بھی دستیاب ہوگی۔
میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین بشمول سیکرٹری آئی ٹی ( ممبر سیکرٹری) پریرنا پوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این آئی سی ، سٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر اور آئی آئی ٹی جموں ، جے اے کے ای جی اے ، جے اینڈ کے سی ایس سی ، آدھار ، سی ڈی اے سی اور محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر اَفسران کے نمائندوںے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.