بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

نیک نیتی درکار

برصغیر کے دو اہم ممالک بھارت اور چین اگر چاہئے تو یہ پوری دنیا پر راج کرسکتے ہیں امریکہ ، روس اور جاپان فی الحال آپسی تعطل کے شکا رہوچکے ہیں اور وہ اب یوکرین جنگ میں ملوث ہوکر تباہی کی جانب کو د پڑے ہیں ۔

چین اور بھارت برصغیر کے و ایسے ممالک ہیں جن کی آبادی نہ صرف سب سے زیادہ ہے بلکہ ہر شعبے میں یہ یہ دو ممالک آگے بڑھ رہے ہیں ۔چین کوبھارت سے او ربھارت کو چین سے زبردست اقتصادی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے شرط یہ ہے کہ نیک نیتی پر مبنی مذاکرات آگے بڑھنے چاہئے ۔

جہاں تک چین کا تعلق ہے وہ کبھی پاکستان کے ساتھ اشتراک کرکے سنٹرل ایشیاءتک اپنی رسائی کرکے پاکستان کے ہر جائز اور ناجائز کام کو لبیک کہتا ہے تو کبھی بھارت کی سرحدوں پر تناو پیدا کرکے غلط تاثر دنیا کو دے رہا ہے ۔

گذشتہ روز چین کے وزیر خارجہ نے ملک کے ہم منصب سے بات کرکے آپسی تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا ہے لیکن اسکو آگے بڑھانے کیلئے نیک نیتی درکار ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img