جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اوڑی میں اراضی تنازعہ پر جھگڑے کے دوران معمر شہری از جان

سری نگر،24مارچ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے نامبلہ اوڑی میں اراضی تنازعے کے دوران مبینہ طورپر معمر شہری ہلاک جبکہ اُس کا بھائی شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نامبلہ اوڑی میں دو فریقین اراضی تنازعے کو سلجھانے کی خاطر جمعرات کے روز ایک جگہ پر جمع ہوئے جس دوران گرما گرم بحث شروع ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسئلے کو سلجھانے کے بجائے دو نوں فریقین آپس میں اُلجھ پر جس دوران لڑائی جھگڑے پر نوبت پہنچ گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ جھگڑے کے دوران ہی چند افراد نے مخالف فریق پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے دو بھائی شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی بھائیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ ریفر کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 85 سالہ عبدالکریم کو مردہ قرار دیا جبکہ اُس کے بھائی محمد سلیمان بٹ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر پولیس کی بھاری نفری کو نامبلہ اوڑی میں تعینات کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img