سری نگر، :جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے رعناواری علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ جنگجووں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوے ہے
پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشتبہ جنگجووں نے بدھ کی شام کو زندہ شاہ مسجد رعناواری کے نزدیک سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر سڑک کے کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری منتقل کیا گیا جہاں پر اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
بتادیں کہ صورہ سری نگر میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد پورے شہر میں سیکورٹی کو الرٹ پر رکھا گیا تاہم اس کے باوجود بھی بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے رعناواری میں سی آر پی ایف پر گرینیڈ حملہ کیا۔
