شہر سرینگرمیں صحت وصفائی کا فقدان ,ایس ایم سی کی 123ہوپر گاڑیوں میں سے 35بے کار: سلیم لون

شہر سرینگرمیں صحت وصفائی کا فقدان ,ایس ایم سی کی 123ہوپر گاڑیوں میں سے 35بے کار: سلیم لون

سرینگر/ سرینگرمیونسپل کارپوریشن کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی 123ہوپر گاڑیوں میں سے 35بے کار ہے ۔ جس کے نتیجے میں گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے اب فیس دینے سے انکار کیا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر68کے کونسلر محمدسلیم لون نے ایک خصوصی ٹلی بیان میں ایشین میل کے ساتھ کیا ۔ واضح رہے سرینگرمیونسپل کارپوریشن گھر گھر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے خصوصی ہوپر گاڑیوں کا استعمال عمل میں لاتی ہے ،لیکن وقت کے ساتھ ساتھ 123میں سے 35ہوپر گاڑیاں بے کار ہوکر رہ گئی ہیں جبکہ ان ہوپر گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے معمولی رقم درکار ہے لیکن بدقسمتی سے ایگزیکٹیو انجینئر میکنکل میونسپل کارپوریشن اور فائنانشل ایڈوائزر مہینوں تک فائلوں کو ٹیبل پر رکھ کر گرد چانٹنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ محمدسلیم لون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف میونسپل کارپوریشن کے کمیشنر بلند بانگ دعویٰ کررہے ہیں کہ شہر کو صاف و ستھرا رکھا جائیگا دوسری جانب لوگوں کے گھروں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی مثال حبک وارڈ سے بخوبی ملتی ہے ۔ انہوں نے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا سنجیدہ نوٹس لیں اور فوری طور پر ان ہوپر گاڑیوں کو ٹھیک کروائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.