منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑی کا طلب علم بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

سری نگر،23 مارچ :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کا ایک طالب علم بدھ کی دوپہر کو بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے لقمہ اجل بن گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کا ایک طالب علم بدھ کی دوپہر کو کالج احاطے سے باہر والی بال لانے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے لقمہ اجل بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ طالب علم کو بے ہوشی کے عالم میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی طالب علم کی شناخت عمر فاروق ولد فاروق احمد گنائی ساکن داری گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ طالب علم والی بال لانے کے لئے کالج کے احاطے کی دیوار پر چڑھنے کے دوران وہاں سے گذر رہی بجلی کی ترسیلی لائن کے رابطے میں آیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img