بی جے پی لیڈر اشوک کول کی چرچ لین سری نگر میں واقع رہائش گاہ پر تیندوا نمودار

بی جے پی لیڈر اشوک کول کی چرچ لین سری نگر میں واقع رہائش گاہ پر تیندوا نمودار

سری نگر،23 مارچ : بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک بدھ کی صبح اس وقت بال ابل بچ گئے جب ان کی چرچ لین سونہ وارمیں واقع سرکاری رہائش گاہ میں ایک تیندوا نمودار ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول بدھ کی صبح چرچ لین سونہ وار میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اپنی سرگرمیوں کے ساتھ مصروف تھے کہ پارک میں اچانک ایک تیندوا نمو دار ہوگیا۔

تاہم انہوں نے کہا موصوف جنرل سکریٹری صحیح سلامت اس جگہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور اس بارے میں محکمہ وائلڈ لائف کو فوری طور مطلع کیا گیا۔

مذکورہ ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور تیندوے کو پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں تیندے کو داچھی گام پارک میں منتقل کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.