لیفٹیننٹ گورنر کا ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنر کا ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ

حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہونے والے دو مزدوروں کی حالت دریافت کی

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کر کے دومزدوروں کی خیریت و عافیت معلوم کی۔بہار کے بسوجیت کمار اور بجنور اُترپردیش کے محمد اکرم جو پلوامہ اور ترال میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہوئے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زخمی مزدوروں سے ملاقات کی اور اُنہیں ان کے علاج کے لئے بہترین ممکنہ صحت سہولیات فراہم کرنے کا یقین دِلایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں پردہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُر عزم ہے اور دہشت گردانہ حملوں کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔
اِس سے قبل پرنسپل جی ایم سی سری نگر پروفیسر سامیہ رشید نے لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں کی حالت اور ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد ، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کنو ل جیت سنگھ اور محکمہ صحت کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.