سری نگر کے زونی مر میں شوٹ آؤٹ میں پولیس اہلکار شدید زخمی

سری نگر کے زونی مر میں شوٹ آؤٹ میں پولیس اہلکار شدید زخمی

سری نگر،22 مارچ : سری نگر کے زونی مر علاقے میں منگل کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ زونی مر سری نگر میں منگل کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
زخمی اہلکار کی شناخت عامر حسین کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.