شب برات : خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر زائرین کی بھیڑ امڈ پڑی

شب برات : خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر زائرین کی بھیڑ امڈ پڑی
اجمیر، 19 مارچ: راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں ماہ شعبان کی 15ویں شب شب برات کے موقع پر زائرین کی بھیڑ امڈ پڑی ۔

اجمیر میں شب برات کے موقع پر درگاہ شریف میں رات بھر دعائیہ کلمات کا سلسلہ آج صبح تک جاری رہا۔ اس رات زائرین اور عقیدت مند اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں اور آنے والے دنوں کیلئے خوشحالی اور رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر بیٹھ کر دعائیں مانگتے ہیں اور ان کی روح کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرتے ہیں۔ اجمیر درگاہ شریف میں یہ سلسلہ رات سے آج صبح تک جاری رہا۔

زائرین نے صبح سے ہی درگاہ شریف پر حاضری کے لیے بھیڑ لگانا شروع کر دی۔ انہوں نے غریب نواز کی بارگاہ میں نماز ادا کی اور شب برات کو مذہبی تقریب کے طور پر منایا۔

قابل ذکر ہے کہ شب برات اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ ہے جس کا مطلب ہے جمع کرنا اور الگ کرنا ہوتاہے۔ مومنین گناہ والی چیزوں کو ایک طرف رکھ کر ان سے نجات کے لیے دعا کرتے ہیں اور آنے والے دنوں کے لیے اللہ سے رحمت اور پورے خاندان کے لیے خوشحالی کی دعا کرتے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.