پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
23.4 C
Srinagar

کولگام کے سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجو اعانت کار گرفتار: آئی جی پی

سری نگر/ کشمیر زن پولیس کے انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے کولگام میں گذشتہ ہفتے شبیر احمد میر نامی سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجو
اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے گرفتار شدگان کے انکشاف پر دو پستول اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی ضبط کیا ہے اورعلاوہ ازیں اس جرم کی انجام دہی کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ سرپنچ کو حزب المجاہدین کے چیف فاروق نالی کی ہدایات پر مشتاق یتو نامی جنگجو نے مارا ہے۔
موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کی جانکاری پیر کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس کے ذریعے فراہم کی۔


انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’کولگام پولیس نے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے شبیر احمد میر نامی سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے‘۔

ان کا اس ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’گرفتار شدگان کے انکشاف پر قابل اعتراض مواد کے علاوہ دو پستول بھی بر آمد کئے گئے‘۔مسٹر وجے کمار نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا: ’اس جرم کی انجام دہی کے دوران استعمال کی جانے والی گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں اور دوران تحقیقات معلوم ہوا ہے کہ سرپنچ کو حزب المجاہدین کے چیف فاروق نالی کی ہدایات پر مشتاق یتو نامی جنگجو نے مارا ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آڈورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے گیارہ مارچ کی شام شبیر احمد میر نامی ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img