سری نگر،11 مارچ : سری نگر – لیہہ شاہراہ پر زیر تعمیر زوجیلا ٹنل میں کام کے دوران ایک مزدور پتھر لگنے سے موقع پر ہی از جان ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی دوپہر کو زیر تعمیر زوجیلا ٹنل کے اندر کام کے دوران ایک مزدور پتھر لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ گر چہ زخمی مزدور کو علاج ومعالجے کی خاطر سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس کی حالت نازک قرار دے کر شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر منتقل کیا لیکن وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
مہلوک مزدور کی شناخت 35 سالہ جہانگیر وانی ولد عبدالغنی ساکن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی