منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
26.1 C
Srinagar

اودھم پور میں پر اسرار دھماکہ، ایک شہری از جان پندرہ زخمی

جموں،9 مارچ :جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے سلاتھیہ چوک میں بدھ کے روز ایک پر اسرار دھماکے میں ایک شہری از جان جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے سلاتھیہ چوک جہاں لوگوں کی کافی بھیڑ رہتی ہے، میں بدھ کی دوپہر کو ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متوفی اور زخمیوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img