منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر، 03 مارچ : جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویسو قاضی گند علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ویسو قاضی گنڈ میں 46 بٹالین میں تعینات سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر جس کی شناخت پل چند علی شیخ کے بطور ہوئی ہے کے سینے میں اچانک شدید درد پیدا ہونے کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو اپنے ساتھیوں نے فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img