جمعہ, جولائی 24, 2026
25 C
Srinagar

تعلیم ہی نور

تعلیم ہی ایک ایسی شئے ہے جس کی بدولت بنی آدم ،انسان بن جاتا ہے اور صحیح اور غلط میں فرق اور تمیز کرنا سکھ جاتا ہے ۔تعلیم کے بغیر انسان حیوان تصور کیا جاتا ہے ۔

وادی میں لگ بھگ 3برسوںکی طویل مدت کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے ۔

بچوں کو اسکول جاتے ہوئے والدین کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں نظر آرہے تھے کیونکہ دفعہ 370کا خاتمہ اور اُسکے بعد کورونا وباءکی خطرناک اور جان لیواءلہروں نے اسکولی بچوں کو گھروں میں قید کیا تھا اور تمام والدین بچوں کی گھروں میں بند ہونے سے پریشان نظر آرہے تھے کیونکہ یہ بچے یاتو دن رات موبائل فونزپر لگے رہتے تھے یا پھر اپنے ہمسایہ دوستوں کے ہمراہ مختلف خرافات میں ملوث ہو رہے تھے ۔

بہرحال طویل مدت کے بعد ہی صحیح اسکول دوبارہ کھل گئے اور پھر سے رونق آنے لگی ۔

اگرچہ مختلف اسکولوں نے بچوں کو آن لائن پڑھانے کا اہتمام بھی کیا تھا ،تاہم آن لائن کلاسز ہر گز کلاسوں میں تعلیم دینے کا متبادل نہیں ہو سکتے ہیں ۔

لہٰذا اس بات سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتا ہے کہ بچوں کی تعلیم زبردست متاثر ہوئی ہے جس کو پورا کرنے میں وقت لگے گا ۔جہاں تک والدین کا تعلق ہے انہوں نے اسکولوں کو ٹیوشن فیس ادا تو کیا اور وہ بھی مشکل ترین اقتصادی حالات میں ،اب اساتذہ اور اسکول انتظامیہ پر ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے کہ وہ بہتر ڈھنگ سے بچوں کی تعلیم وتربیت پر دھیان دیں۔ تاکہ ان کے تعلیمی نقصان کی بھرپائی ہو سکے اور دھیرے دھیرے اُن مناز ل کو طے کرسکیں جو اُن کے والدین کے خواب ہوتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ کریں کہ اب یہ اسکول ہمیشہ کھلے رہیں اور کسی ناگہانی آفت کے شکار نہ ہو جائیں جیسا کہ 2019ءسے آج تک دیکھنے کو ملا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img