بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

دُنیا پہ غرور کیوں…….؟

دُنیا کے حصول کیلئے انسان کا مغرور ہونا انسان کو اللہ کی رحمت سے مفرور بناتا ہے ۔یہ بات تمام شکوک وشبہات سے بالاتر ہے کہ دنیا آخر کارفنا ہونے والی ہے اور دنیا کی ہر چیز بھی فنا ہونے والی ہے ۔

کائنات کا ذرہ ذرہ ذرّوں اور تنکوں کی طرح ہوا میں اُڑ کر رہیگا ۔ہر ذی نفس کی روح قفص عنصری سے خارج ہو گی ۔

دنیا کی اس بے ثباتی کے باوجود انسان نے اس دنیا کےساتھ اپنا رشتہ اس طرح جوڑ رکھا ہے کہ گویا اس دنیاکی رنگینی ہمیشہ باقی رہیگی۔

اہل دانش کا کہنا ہے کہ جب دنیا میں بسنے والا انسان خود اس بات پر گواہ ہے کہ انسان اس دنیا میں ہمیشہ نہیں رہ سکتا تو یہ دنیا کیونکر ہمیشہ رہیگی ۔

لہٰذا انسان کو بھی دنیا کو محض ایک ریلوے پلیٹ فارم تصور کرنا چاہیے یا دنیا کو مہمان خانہ سمجھنا چاہیے اور اصلی گھر یعنی انسان کی دوسری اور ابدی زندگی میں جو اس کا گھر ہے ،اس کی فکر کرنی چاہیے ۔دنیا تو محض ایک فریب ہے ۔

اس دنیا میں آکر انسان شیطان کے فریب اور دھوکے کا شکار ہو کر اپنے آپ کو دنیا کا ہی غلام بناتا ہے ۔

حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا اور اسکی چکاچوند محض ایک دھوکہ ہے اور کچھ نہیں ۔اب اگر انسان یہاں سو برس کا سامان تیار کر کے رکھے تو یہ انسان کی سراسر نادانی ہے ۔

اس دنیا پر غرور وتکبر کر کے آخر انسان کیا حاصل کرنا چاہتا ہے ۔یہ دنیا تو محض چار دن کی چاندنی اورپھر اندھیری رات ہے،کیونکہ دنیا کسی کیلئے ہمیشہ نہیں رہیگی۔

 

 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img