اتوار, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۵
14.7 C
Srinagar

پٹن میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شہری از جان

سری نگر 25فروری : جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے زانگام پٹن کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو ٹکر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز بارہ مولہ قومی شاہراہ پر زانگام کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے 55 سالہ شخص کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ٹروما ہسپتال پٹن پہنچایا جہاں پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس سے سکمز ریفر کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 55 سالہ فاروق احمد لون ولد محمد رمضان ساکن زانگام پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 56/2022 زیر دفعات 279,337 آئی پی سی کے تحت درج کرکے مفرور ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img